بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

ملک میں حالات گھمبیر، اداروں میں تصادم ملک کے مفاد میں نہیں، یوسف گیلانی

Tuesday, 18 April, 2023

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں حالات گھمبیر ہیں، اداروں میں تصادم ملک کے مفاد میں نہیں۔ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی طاقتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے اور 18ویں ترمیم کی۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیے۔پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ ابھی اپنے اتحادی جماعتوں سے بات کر رہے ہیں دیگر جماعتوں سے بھی بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں میثاق جمہوریت کے بعد ٹرانسفر آف پاور پر کبھی اختلاف نہیں ہوا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ بھی کہہ چکی ہے کہ پاکستان، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کےلیے جو کرسکتے ہیں کریں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں