معیشت و تجارت

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے ترجمان اوگرا

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے ترجمان اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے،ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا تھاملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے، اوگرا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے،اوگرا ترجمان نے کہا کہ مزید 80ہزار میٹرک ٹن پیٹرول والے جہاز لنگر انداز ہو رہے ہیں، مزید 90 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل والے جہاز بھی لنگر انداز ہو رہے ہیں،ترجمان اوگرا کے مطابق مقامی ریفائنریز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پوری کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے