فضل الرحمان صاحب فراش ہوگئے ہیں اور کئی دنوں سے ان کی نقل وحرکت انتہائی محدود ہوگئی ہے ان کے پاوں میں شدید تکلیف ہے جس باعث معالجین نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاوس گئے تھے واپسی پر ان کے پاوں میں تکلیف شروع ہوگئی تھی، ان کا بایاں پاوں سوج چکا تھا اور انگلیاں نیلی پڑ گئیں تھیں۔ڈاکٹرز نے ہنگامی طور پر ابتدائی معائنے کے بعد انہیں ادویات تجویز کیں اور چلنے پھرنے سے سختی سے منع کردیا اور مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں