بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.3°C
Monday, 20 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448
مولانا فضل الرحمٰن دینی حلقوں میں بتدریج اپنی سیاسی اور اخلاقی حمایت کھوتے دکھائی دے رہے

مولانا فضل الرحمٰن دینی حلقوں میں بتدریج اپنی سیاسی اور اخلاقی حمایت کھوتے دکھائی دے رہے

Sunday, 19 July, 2026

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمٰن دینی حلقوں میں بتدریج اپنی سیاسی اور اخلاقی حمایت کھوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہدائے پاکستان اور پاک فوج کے حوالے سے ان سے منسوب حالیہ بیانات کے بعد کسی بڑی دینی تنظیم، مدارس کے وفاق یا ممتاز مذہبی قیادت کی جانب سے ان کے حق میں کوئی نمایاں آواز سامنے نہیں آئی۔ یہ خاموشی بذاتِ خود دینی طبقے کے بدلتے ہوئے رجحان کی عکاس ہے۔اس کے برعکس، کراچی میں مختلف مدارس بورڈز کے نمائندوں نے شہدائے پاکستان، ان کے اہلِ خانہ اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے قومی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ایسے بیانات کو مسترد کیا جو شہداء کے احترام اور قومی جذبات کے منافی سمجھے جاتے ہیں۔مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی مذمت سامنے آ چکی ہے۔ موجودہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ پاک فوج اور شہدائے وطن کے احترام پر قوم، مذہبی حلقے اور سیاسی قوتیں یک زبان ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو متنازع بنانے کی کوشش نہ صرف عوامی سطح پر مسترد ہوئی ہے بلکہ مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے روایتی مذہبی حلقے میں بھی مزید تنہا کر رہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *