بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Friday, 1 November, 2024

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *