نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے جب میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پورا ہو گیا ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ سب کو دیتا ہوں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تین دن پہلے ہمارا پلان تھا کہ ترمیم لائی جائے، مولانا فضل الرحمان نے اتفاق رائے کی پوری کوشش کی، تحریک انصاف کے پاس کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر اپنے ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انشا اللہ یہ ترامیم بھی قومی اسمبلی سے منظور کرائی جائیں گی۔پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے بھی آئینی ترمیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی، آئینی ترمیم کسی کا ذاتی ایجنڈا نہیں، ایک جماعت کو چھوڑا گیا ہے، یہ ان کا حق ہے۔





