میکسیکن اداکارہ کی روحانی رسم کی ادائیگی کے لیے مینڈک کا زہر پینے سے موت واقع ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ مارسیلا الکازار روڈریگز بیمار ہونے کے بعد اپنے جسم سے زہریلے یا بیمار کرنے والے مادوں کو نکالنے کی رسم کے دوران ہلاک ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک خطرناک روایت ہے جو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں ادا کی جاتی ہے جس میں جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ایمازون کے بڑے مینڈکوں کا زہر پینا یا پھر اسے کسی طرح سے جسم میں داخل کرنا ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو اداکارہ کو زہر پینے کے فورا بعد الٹیاں ہونے لگی تھیں اور ان کی حالت مزید بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز ان کی جان نہ بچا سکے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس رسم کے تحت ڈائریا اور الٹی کو جسم کو بیماری سے پاک کرنے اور شفا کا عمل سمجھا جاتا ہے تاہم اداکارہ کے ساتھ ایسا نہ ہوا اور وہ موت کے منہ میں چلی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس خطرناک رسم کا انتظام کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
میکسیکن اداکارہ مینڈک کا زہر پینے سے ہلاک
- by Daily Pakistan
- دسمبر 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 59 Views
- 1 ہفتہ ago