ملک میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے حوالے سے سیاسی افق گونج سنائی دیتی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے زعما اس پر اظہارِ خیال کرتے نظر آتے ہیں۔ مگر کسی بڑی سیاسی پارٹی نے تا حال باضابطہ طور پر اپنی پارٹی کے کسی اجلاس یا مجلس عامہ میں اس پر کوئی غور نہیں کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اس معاملے پرلیڈلیتے نظر آتے ہیں انہوں نے اس معاملے کو ڈرائنگ روم سے نکال کر پبلک کیا اور اس معاملہ پر متحرک نظر آرہے ہیں۔ اگر چہ ان کو سینٹ میں منتخب کروانے کیلئے مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے ووٹ دیے مگر ان کی باڈی لینگویج سے لگتا نہیں کہ ان کا کسی پارٹی سے تعلق ہے۔ وہ اس معاملے پر کھل کر گفتگو کرتے ہیں۔ اب انہوں نے تازہ بیان میں اس معاملے پر ریفرنڈم کروا کر عوام کی رائے حاصل کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر کسی قسم کا کوئی تاثر نہ دے سکیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پرزور طور پر اس کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔ دونوں وفاقی وزرا کے نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے عوام الناس میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ مقتدرہ اس کام کو محسن نقوی کو مکمل طور پرمقتدرہ کے نمائندے کے طور پر ابھرکرآ رہے ہیں۔ ان کا یہ کہنا کہ عوام کی رائے سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے ریفرنڈم کا راستہ اپنایا جائے وطن عزیز میں اب تک ہونیوالے دونوں ریفرنڈم آمروں نے اپنے اقتدار کو طول دینے اور دوام حاصل کرنے کیلئے کروائے تھے۔ ان ریفرنڈمز کی ساکھ کا سب کو علم ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب قومی اسمبلی، سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیاں موجود ہیں جہاں پر عوام کے منتخب کردہ نمائندے موجود ہیں تو پھر علیحدہ سے ریفرنڈم کروا کر کیوں اربوں روپے کے اخراجات کیے جائیں۔ ان آئینی اداروں سے استفادہ کیوں حاصل نہیں کیا جاتا۔ علیحدہ سے ریفرنڈم کروانے کی تجویزاس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اس تجویز کے پس پردہ مقتدرہ کا ذہن کام کر رہا ہیاور مقتدرہ کو ڈر ہے کیقومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں اس تجویز کی منظوری نہیں دیں گی۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی اپنے صوبیکی تقسیم کے خلاف قرار داد منظور کر چکی ہے۔ پیپلز پارٹی اس صوبے میں گزشتہ اٹھارہ سال سے اقتدار پر براجمان ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے ہیں کے صوبے کی تقسیم کے معاملے پر فل سٹاپ لگ چکا ہے۔ ۔ یعنی اس پر مزید کسی بحث کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے برعکس انہوں نے سیاسی سطح پر بات چیت کر کے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے ساتھ لڑائی کا محاذ کھولنے کی بجائے بات چیت کا سہارہ لیا ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے خاص طور پر مولانا فضل الرحمان اور افغانستان سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی آئینی کمیٹیوں میں بیٹھ کر بات چیت کرنے اور اصلاح احوال کی ترغیب دی ہے۔ سیاسی طور پر وزیر داخلہ محسن نقوی پیپلز پارٹی کے ذہنی طور پر قریب معلوم ہوتے ہیں۔ وہ اہم آئینی امور پر اظہارِ خیال کرنے کے بعد فوری طور پر صدر آصف علی زرداری کو اعتماد میں لینے کے لیے ان سے ملاقات کرتے ہیں چاہے صدر زرداری اسلام آباد میں ہوں یا لندن میں یا نواب شاہ میں وہ فوری طور پر ان سے بات چیت کے لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے خود کو اور بلاول بھٹو زرداری کو ایک پیچ پر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی ری سیٹ کی بات کرتے ہیں- وزیر داخلہ نے ملک میں موجود کرپشن کی بات کرکے وفاقی وزیر سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن کی موجودگی کے بیان کو سپورٹ کیا ہے۔ یہ سیاسی پنڈت اس بات کو غور سے دیکھ رہے ہیں اور مستقبل کی سیاسی بساط پر رونما ہونے والے واقعات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں – اگر ملک میں کرپشن موجود ہے تو اس کو ختم کرنا کس کی ذمہ داری ہے۔ اربابِ اختیار کیا صرف کرپشن کا ذکر کر کے اس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں یا پھر اس کے خاتمے اور تدارک کیلئے عملی اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔ جو فی الحال تو کہیں نظر نہیں آتی۔پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کے بیان پر ان کو ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے اور وہ بھی اس بیان کو مستقبل کی سیاسی بساط کا شا مسانہ قرار دیتی ہیں۔ ابھی تو ملک میں انتخابات میں تین سال باقی ہیں لہذا تین سال قبل بھی انتخابات کیلئے گروپ بندی قرین قیاس نہیں لگتی۔ چوہدری سالک حسین کے برادرِ خود چو ہدری شافع حسین مریم نواز کی کابینہ کے رکن ہیں۔ پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے ان کی جانب سے کو ئی بیان نہ آنا چہ معانی دارد یا تو وہ بھا ئی کے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر اپنی کابینہ کی کپتان کے حق میں بیان دے کر معاملے کو ختم کر وائیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک میں اب نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے۔ کئی سیاسی زعما اس کی اس وجہ سے مخالفت کرتے ہیں کہ اخراجات بہت زیادہ ہوں گے۔ ہمارے خیال میں نئے صوبوں کے قیام سے اخراجات والے اخراجات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام نے بہت اچھے نتا ئج دیے تھے مگر ہمارے سیاسی افراد نے اس نظام کو چلنے نہ دیا، پہلے نوکر شاہی نے ناظم کے ماتحت پولیس کے ادارے کو نکالا اور پھر آہستہ آہستہ اس نظام کو ناکام بنا کر پرانا بوسیدہ نظام مسلط کر دیا ہماری سیاسی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوف زدہ رہی ہیں حالانکہ بلدیاتی نظام بہتر انداز میں نئے انتظامی یونٹس یا نئے صوبوں کا مدد گار ثابت ہو سکتا ہیاگر نئے صوبوں کے ساتھ ن ساتھ یا بلدیاتی نظام بھی متعارف کروا دیں تو یہ ملک میں نئے سیاسی نظام کی بنیاد ثابت ہوتا ہے۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں