اس واقعے کو کئی سال گزر گئے ہیں لیکن ایسے لگتا ہے جیسے ابھی کل کی بات ہو۔ گوادر میں ایک تقریب تھی اور وہاں مختلف شہروں سے شرکا آئے ہوئے تھے۔ جو شرکا بلوچستان سے آئے تھے، ان کے لیے یوں لگ رہا تھا کہ یہ سب سے طویل سفر تھا۔ بظاہر باقی صوبوں کے لوگ بھی دور دراز سے آئے تھے لیکن جب بات ہوئی تو معلوم ہوا کہ اصل سفر تو بلوچستان سے آنے والوں نے کیا ہے۔ کہنے کو وہ ایک ہی صوبے سے آئے تھے لیکن مسافت بہت زیادہ تھی۔اس روز مجھے پہلی بار یہ احساس ہوا کہ ہمارے صوبوں کا جغرافیائی حجم اور پھیلا اتنا زیادہ ہو چکا ہے کہ ان کی حدود پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ میں نے واپس آ کر اس موضوع پر لکھا بھی تھا۔اب گوادر سے اگر کسی نے کوئٹہ جانا ہو تو ذرا تصور کیجیے کہ اسے کتنے گھنٹے لگیں گے اور وہ وہاں جانے، اپنا کام کرنے اور واپس آنے میں کتنے دن اس کام میں لگا دے گا۔ اسی طرح اگر کوئی ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ جانا چاہے تو تصور کیجیے کہ اس کے لیے جانا اور واپس آنا کتنا طویل عمل ہے۔ کہنے کو بلوچستان کے لوگ کوئٹہ جا رہے ہیں اور واپس آ رہے ہیں، یعنی یہ ایک ہی صوبے کے اندر سفر ہے، لیکن عملا یہ اتنا طویل سفر بن جاتا ہے کہ اگر آپ یورپ میں ہوں تو اتنے لمبے سفر میں نصف درجن سے زیادہ ممالک عبور کر لیں۔بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے تقریبا نصف ہے۔ اب اس نصف کو ایک وزیر اعلی کس حد تک مثر انداز میں چلا سکتا ہے؟ یہ سوال ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔جب جب میں نے اس مسئلے پر لکھا، مجھے اپنے میانوالی کے لوگوں کی باتیں بھی یاد آتی رہیں۔ میانوالی کے لوگوں کا بھی یہی شکوہ رہا ہے کہ طبی، انتظامی اور قانونی سمیت بہت سے مسائل کے لیے ہمیں لاہور جانا پڑتا ہے، اور لاہور بہت دور ہے۔ کہنے کو ہم اپنے ہی صوبے کے دارالحکومت جا رہے ہوتے ہیں لیکن عملا یہ دارالحکومت اتنا دور ہے کہ آنے جانے میں وقت تو ضائع ہوتا ہی ہے، وسائل بھی ضائع ہوتے ہیں۔ میانوالی سے لاہور جانا کوئی آسان کام نہیں۔اگر عوام کے لیے یہ آسان نہیں تو پھر یقینا بیوروکریسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوگا۔ وسائل تو اس کے پاس بہت ہوتے ہیں لیکن صوبے کو جس انداز سے مثر طریقے سے مینیج کرنا ہوتا ہے، اتنے فاصلے سے بیٹھ کر وہ کام آسان نہیں رہتا۔اب دنیا بدل رہی ہے۔ کارپوریٹ دنیا تو اتنے فاصلوں کی متحمل ہی نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ مقامی سطح پر اپنی یونٹس کو زیادہ سے زیادہ خودمختار کیا جا رہا ہے۔ بڑی سے بڑی کمپنی اپنے انتظامی ڈھانچے کو چھوٹے اور زیادہ مثر یونٹس میں تقسیم کر رہی ہے۔ لیکن ہمارا سیاسی اور انتظامی نظام اس حقیقت سے بے نیاز کھڑا ہے۔آپ کسی بھی صوبے کی بات کر لیں، مسائل اپنی جگہ موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں سے پشاور جانا اور واپس آنا انتہائی اذیت ناک سفر ہو سکتا ہے۔ پنجاب کے بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں سے لاہور جانا اور واپس آنا آسان نہیں۔ یہی معاملہ سندھ کا ہے اور یہی بلوچستان کا۔سوال یہ ہے کہ حکومت آخر کس چیز کا نام ہے؟جمہوریت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ عوام کی حکومت ہے، عوام کے ذریعے قائم ہوتی ہے اور عوام کی خاطر ہوتی ہے۔ جب عوام اور حکومت کے درمیان اتنے فاصلے حائل ہو جائیں تو حکومت نہ عوام کی رہتی ہے اور نہ عوام کو اس میں اپنی شراکت کا احساس ہوتا ہے۔عوام کو شراکتِ اقتدار کا احساس دلانا ضروری ہوتا ہے، تبھی جمہوریت آگے بڑھتی ہے۔ اتنے بڑے جغرافیائی فاصلے کے ساتھ عوام کو یہ احساس دلانا مشکل ہے کہ وہ فیصلہ سازی میں شریک ہیں، اپنی قسمت کے مالک ہیں اور اقتدار میں ان کی بھی کوئی حیثیت ہے۔اسی طرح ہمارے بعض علاقوں میں اس وقت شورش کی سی کیفیت ہے۔ اس کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں لیکن ان میں ایک سبب گڈ گورننس کے وہ خلا بھی ہیں جنہیں ہم ابھی تک پر نہیں کر سکے۔ لوگوں کو ابھی تک یہ احساس نہیں دلایا جا سکا کہ وہ فیصلہ ساز ہیں، اپنی قسمت کے مالک ہیں اور اقتدار میں شریک ہیں۔یہ احساس اس وقت زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے جب انتظامی یونٹ چھوٹے ہوں، صوبے چھوٹے ہوں اور لوگوں کے لیے حکومت ان کی دہلیز کے قریب ہو۔ انہیں اپنے معمولی سے کام کے لیے سینکڑوں یا ہزاروں کلومیٹر کا سفر نہ کرنا پڑے۔ان چیزوں پر ہمیں سنجیدگی سے اور ٹھنڈے دل سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ نئے صوبے نہ صرف ہماری داخلی انتظامی ضرورت ہیں بلکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھی ہمیں گڈ گورننس کے اپنے خلا پر کرنا ہوں گے، اور نئے صوبے اس مقصد میں بہت ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ہمیں سیاسی عصبیت سے بلند ہو کر، سیاسی مفادات سے اوپر اٹھ کر، ملک و قوم کی خاطر خلوصِ دل سے اس بحث پر غور کرنا چاہیے اور نئے صوبوں کی طرف ٹھوس انداز میں پیش رفت کرنی چاہیے۔نئے صوبے البتہ کسی لسانی، علاقائی یا گروہی عصبیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ خالصتا انتظامی ضرورت اور بہتر حکمرانی کی بنیاد پر بننے چاہئیں۔ یہی راستہ پاکستان کو زیادہ مضبوط، زیادہ مثر اور عوام کے زیادہ قریب بنا سکتا ہے۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں