بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 22.2°C
Sunday, 13 September 2026 | پاکستان: 2 ر بیع الثانی 1448

نئے پلاسٹک نوٹ کے پلان پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جائے گی

Friday, 15 March, 2024

آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، نجکاری اور جعلی کرنسی پر قابو پانے کے لیے پلاسٹک کے نئے نوٹ جاری کرنے کے منصوبے پر آج بریفنگ دی جائے گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف مشن حکام کے درمیان مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پلاسٹک کے نئے نوٹ جاری کرنے کے منصوبے، رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی کے لیے مزید فوری اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت ملکی رپورٹس جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *