بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.6°C
Tuesday, 07 July 2026 | پاکستان: 22 محرم 1448

ناقابل یقین واقعہ، پاکستانی نے سعودیوں کے دل جیت لیے

Monday, 3 January, 2022

ریاض: سعودی عرب میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر شہری کی جان بچا کر پاکستانی نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی، عوام خوب داد دے رہے ہیں۔ سلیم نامی پاکستانی شہری نے مملکت کے قصیم ریجن میں ایک شہری کی جان بچائی جو اپنی گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں پھنسا ہوا تھا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔

غیرملکی سمیت سعودی صارفین پاکستانی شہری کی تعریف کررہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی شہری کی گاڑی طوفانی لہروں میں پھنس گئی تھی۔
بعد ازاں شہری نے مدد کے لیے آواز لگائی جس پر پاکستانی نوجوان سلیم جان کی پروا کیے بغیر سیلاب میں محصور گاڑی اور فرد کو بچانے کے لیے میدان میں آگیا، اس دوران سلیم نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی نے بڑی مہارت کے ساتھ شہری کو جانی او مالی نقصان سے بچالیا۔ سلیم کے ایثار اور قربانی کے جذبے کو ہر کوئی داد دے رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اللہ کے کرم کی بدولت مدد کا کام خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچ گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *