بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.3°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار

Saturday, 3 June, 2023

نو اور دس مئی کی ہنگامہ آرائی میں پشاور کے ریڈیو پاکستان میں داخل ہوکر قیمتی اشیا چرانے والے شرپسند کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کرنے والے مرکزی ملزم کو چار سدہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون، کیبل اور تین مائیکس سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں نو اور دس مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفصیل کا عمل جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *