بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

نگراں وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی

Friday, 5 January, 2024

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی۔نگراں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مو ¿قف کی موثر نمائندگی کرنے پر منیر اکرم کی تعریف کی، وزیراعظم نے منیر اکرم کو ہدایت کی کہ وہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو کثرت سے اجاگر کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی بہتری کے مواقع کی نشاندہی پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔منیر اکرم نے وزیراعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے وزیراعظم سے ہدایات لیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *