بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔اس کے علاوہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو صوبے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کے دوران فوجی جوان سمیت تقریبا 50 افراد شہید ہوگئے تھے۔