بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 05 July 2026 | پاکستان: 20 محرم 1448

وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات

Monday, 17 March, 2025

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی اصلاحات کے لیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی ٹیم کو اقتصادی اصلاحات کیلئے سرمایہ کاری فنانسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں پائیدار ترقی، محصولات میں اضافے اور مالیاتی شفافیت کیلیے اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پری بجٹ مشاورت کے دوران مختلف چیمبرز اور تجارتی اداروں کی تجاویز کا تجزیہ پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے میں جامع اصلاحات پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے نیشنل فسکل پیکٹ کو ملکی معاشی استحکام کیلئے اہم ستون قرار دیا۔ اعلامیہ کے مطابق معاشی ترقی اور اصلاحات کیلیے عالمی بینک اور پاکستان نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *