بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

وفاق نے غیرقانونی طور پر ضم اضلاع کے فنڈز اپنے پاس رکھے ہیں: بیرسٹر محمد علی سیف

Monday, 26 May, 2025

مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضم اضلاع میں امن و امان ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، وفاق نے غیرقانونی طور ضم اضلاع کے فنڈز اپنے پاس رکھے ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل کرنا ناگزیر ہے، انضمام کے بعد ضم اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کو فنڈز سے محروم رکھنا آئینی و قانونی خلاف ورزی ہے، وفاق سیاسی بغض و عناد بالائے طاق رکھ کر امن و امان جیسے اہم مسئلے پر صوبے کے ساتھ تعاون کرے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ کے پی اپنے وسائل کے مطابق ضم اضلاع میں امن وامان قائم کرنے کے لیے مثر اقدامات کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعدادکار بڑھانے کے لیے اربوں روپے مختص کیے ہیں، وفاق خیبر پختون خوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں