بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

ویڈیو: انگلش کرکٹر نے مداح کے گنجے سر پر ہی آٹوگراف دے دیا

Thursday, 6 January, 2022

انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ نے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران مداح کی خواہش انوکھے انداز میں پوری کی جس پر شائقینِ کرکٹ بھی خوب محظوظ ہوئے۔ ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران جیک سے مداح نے آٹوگراف لینےکے لیے انہیں پین تھمایا تو انہوں نے مداح کے گنجے سر پر ہی آٹوگراف دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیک لیچ گراؤنڈ میں باؤنڈری کے قریب موجود ہیں اور فیلڈنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کہ اچانک وہ مداح کی طرف بڑھے۔ کرکٹر اپنے مداح کے پاس جاتے ہیں اور اُس کے گنجے سر پر اپنا دستخط کرکے انوکھا آٹوگراف دیتے ہیں۔

اسپنر جیک لیچ کا یہ انداز گراؤنڈ میں لائیو دِکھایا گیا تھا جس کے بعد پورا میدان تالیوں سے گونج اٹھا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *