بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

ٹیکسز کے بوجھ تلے عوام پر مزید دبائو ، بجلی کے فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری

Thursday, 4 July, 2024

حکومت نے ٹیکس زدہ عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔ جولائی سے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7.12 روپے تک اضافے کی منظوری دے دی۔ٹربییون کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اقدام سے مالی سال میں کم از کم 580 ارب روپے کی اضافی رقم جمع کر سکے گی۔ یہ شرح بجلی کی موجودہ قیمت سے زیادہ ہے، جسے صارفین ادا کریں گے، اس کی بنیادی وجہ گزشتہ تین دہائیوں کی بدانتظامی اور توانائی کی غلط پالیسیاں ہیں۔بجلی کے ان 32.5 ملین صارفین میں سے 26 ملین گھرانے غریب سے کم درمیانی آمدنی والے طبقے کے زمرے میں آتے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ہی حکومت نے رہائشی بجلی صارفین کو 200 روپے سے 1000 روپے فی یونٹ ماہانہ چارجز عائد کیے ہیں۔ایک اعلی حکومتی عہدیدار نے تصدیق کی کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ماضی کے برعکس جب سمری پہلے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے پاس جاتی تھی، اس بار وزارت توانائی نے خاموشی سے سمری کو وفاقی کابینہ میں ارسال کی اور سرکولیشن کے ذریعے اس کی منظوری مانگی۔حکومت نے رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔ فیصد کے لحاظ سے اضافہ 14.3% سے 51% تک ہے۔ ایک سے 100 یونٹس استعمال کرنے والے پاکستان کے غریب ترین صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ اضافہ ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *