بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.8°C
Tuesday, 04 August 2026 | پاکستان: 21 صفر 1448

پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں انصاف کے اصولوں کی محافظ ہے ، مریم نواز

Sunday, 30 June, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کی محافظ ہے۔پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے، پارلیمانی نظام شفافیت، جوابدہی اور حکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہر شخص اور ادارہ پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کرے، قومی اور صوبائی ایوانوں کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کی کاوشیں کرنے والے پارلیمنٹیرینز قابل تحسین ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے، پارلیمانی جمہوریت شہریوں کی فعال شرکت سے فروغ پاتی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت کی قوت پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں ہے، پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے، پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ جمہوری اصولوں کے مطابق ارکان اسمبلی کی معاونت کرے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *