پاکستان

پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے

پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے

وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس آج ہو رہی ہے جو 6 جنوری تک جاری رہے گی۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں کے اہم دارالحکومتوں سے پاکستانی سفیروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کانفرنس کا آغاز وزیر خارجہ کی تقریر سے ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں مختلف خطوں، ممالک اور دنیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر غور کے بعد ملکی خارجہ پالیسی پر تجاویز دی جائیں گی۔ پاکستانی خارجہ پالیسی کے حوالے سے پاکستانی سفیروں کی کانفرنس باقاعدگی سے ہوتی رہتی ہے۔وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کانفرنس میں خطے اور دنیا کی تازہ ترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے