بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

پاکستان اور ترکیہ کو ہر شعبے میں تعاون بڑھانا ہوگا،ترک سفیرڈاکٹر مہمت پیکاسی

Saturday, 4 February, 2023

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پاکستان اور ترکیہ کو ہر شعبے میں تعاون بڑھانا ہوگا۔لاہور چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم باہمی تعلقات کا عکاس نہیں۔انہوں نے کہاکہ زمینی،سمندری اور فضائی روابط سے فائدہ اٹھانے کیلئے بہترین صلاحتیں بروئے کار لانا ہونگی۔ترک سفیر نے کہا کہ ہمیں اپنے تاجروں کو ایک دوسرے سے متعارف کروانا ہوگا۔باہمی تعاون کے لئے نئے شعبوں کی شناخت بھی ضروری ہے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *