بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات

Monday, 18 September, 2023

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔‏سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ہوئی جس میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔اس فیصلے کی روشنی میں کمرہ نمبر ایک میں 5 کیمرے لگا دیے گئے جن کے ذریعے پی ٹی وی پر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی گئی۔چار کیمروں کا رخ بنچ کی جانب اور پانچویں کیمرے کا روسٹرم کی جانب رکھا گیا۔ کمرہ عدالت نمبر 1 میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی اور تمام نشستیں فل ہوگئیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے براہ راست کوریج میں خلل سے بچنے کےلیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *