بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.8°C
Friday, 03 July 2026 | پاکستان: 18 محرم 1448

پاک افغان بارڈر پر فائرنگ ، ایک ایف سی اہلکار شہید 2 زخمی

Sunday, 13 November, 2022

چمن میں پاک افغان بارڈرباب دوستی پر افغان حدود سے ہونے والی فائرنگ کے باعث ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کےبعد پاک افغان سکیورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کےدوران باب دوستی سے آنے جانے والے پیدل شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
لیویزحکام کا کہنا ہےکہ پاکستانی حکام نے فائربندی کے لیے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے، واقعے کے بعد باب دوستی تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، جس سے سرحد کی دونوں جانب مال بردار ٹرک اور شہری پھنس گئے ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق باب دوستی پر پاکستان اور افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حملہ آوروں کی حوالگی تک باب دوستی بند رہےگا۔
اس حوالے سے افغان حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور طالبان کے بھیس میں نامعلوم دہشت گرد تھے، ان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغان حدود سے فائرنگ کے باعث کسٹم ہاؤس خالی کیا جا رہا ہے،کسٹم اور امیگریشن اسٹاف کو فوری طور پر نکال دیا گیا ہے۔
ادھر ڈپٹی کمشنر چمن حمید زہری کا کہنا ہےکہ پاک افغان بارڈر باب دوستی غیر معینہ مدت تک بند رہےگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *