بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27°C
Sunday, 27 September 2026 | پاکستان: 16 ر بیع الثانی 1448
پاک بحریہ

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

Sunday, 27 September, 2026

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کی اور پی این ایس/ ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل کامیابی سے فائرکیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا، کامیاب فائرنگ سے ہنگور کے ویپن سسٹمز اور جنگی تیاری کی توثیق ہوئی، ہنگورکی کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی زیرِآب جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے۔

 

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس/ ایم ہنگورکی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

 

اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ زیر آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ آپریشنل تیاری اور قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے لیے ناگزیر ہے، پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *