بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.3°C
Tuesday, 07 July 2026 | پاکستان: 22 محرم 1448

پرویز الہٰی کو آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

Saturday, 3 June, 2023

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔پرویز الہٰی کی رہائی ہوتے ہی انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرکے اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ لے گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔عدالت نےحکم دیا تھا کہ کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، پرویز الہٰی کسی اور کیس میں نامزد نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *