بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 25 July 2026 | پاکستان: 11 صفر 1448

پرویز الہی کو گھر نہ پہچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی معافی

Monday, 2 October, 2023

لاہور: پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو رہائی کے بعد گھر نہ پہنچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معافی مانگ لی۔لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔دونوں افسران نے جواب میں کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی اور اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔واضح رہے کہ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *