بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

پلاسٹک کی آلودگی سنگین خطرہ ہے: وزیرِ اعلی سندھ

Sunday, 25 May, 2025

وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عالمی دن برائے پلاسٹک سے پاک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحول، دریاں، سمندری حیات اور شہری ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
کراچی جاری کیے گئے پیغام میں وزیرِ اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کا خاتمہ اجتماعی ذمے داری ہے، عوام بہتر شہری ماحول کے لیے پلاسٹک کا استعمال ترک کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے پاک ماحول ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، حکومتِ سندھ نے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔
وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے اگست 2024 سے حکومتی دفاتر میں پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کی۔
انہوں نے پلاسٹک کی بوتلوں کی جگہ شیشے کے جگ استعمال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اپریل میں سندھ حکومت نے پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام پلاسٹک کی جگہ کپڑے اور کاغذ کی ماحول دوست اشیا استعمال کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *