بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پنجاب ، غیر معیاری ،مہنگا آٹا فروخت کرنے پر لاکھوں کے جرمانے

Sunday, 30 June, 2024

مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ خوراک کا صوبہ بھر میں کریک ڈان، 24 گھنٹوں میں 523 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی۔وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر 7 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے، متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کئے ،لاہور ڈویژن میں 25، فیصل آباد 43، ساہیوال میں 33 مقامات چیک کیے۔صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں61، سرگودھا میں 77 مقامات کی چیکنگ کی گئی، ملتان ڈویژن میں 38، بہاولپور 35 اور ڈی جی خان میں 89 ، گجرات ڈویژن میں 85 گوجرانوالہ میں37 مقامات کی چیکنگ ہوئی۔بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، پنجاب کی مارکیٹوں میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جارہا ہے، وافر سٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *