بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پنجاب حکومت سوات واقعے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے، بیرسٹر سیف

Saturday, 28 June, 2025

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سوات واقعے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر عوام کے لیے وقف کیا گیا ہے، جس جگہ پر کوتاہی ہوئی ہے وہاں وزیراعلی کے پی نے کارروائی کی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا ہے، 75 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *