بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.9°C
Friday, 10 July 2026 | پاکستان: 26 محرم 1448

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند ، موٹروے مختلف مقامات پر بند

Wednesday, 13 December, 2023

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھا گئی ، دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری مختلف مقامات سے جبکہ سیالکوٹ موٹروے کو لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا ہے ۔ترجمان کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی ہے ۔دھند کی وجہ سے سیالکوٹ موٹروے کولاہور سے سمبڑیال تک بند کردیاگیا ہے ۔روڈ یوزر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس استعمال کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ جبکہ معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابط کریں ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *