بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے ، شیری رحمان

Tuesday, 29 October, 2024

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے۔شیری رحمن نے اپر اورکزئی میں ڈبوری بادام کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں شہید اور زخمی پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، معصوم بچوں کو پولیو سے بچانے والوں پر حملہ ناقابلِ قبول ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 40 ہوگئی جو انتہائی تشویشناک ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے، حملہ آوروں کو گرفتار اور کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دی جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *