بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 25 July 2026 | پاکستان: 11 صفر 1448

پہلا ٹی20 پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے مات دے دی

Saturday, 15 April, 2023

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی، 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے کیوی بولر میتھیو ہینری کی ہیٹ ٹرک کی رائیگاں چلی گئی۔نیوزی لینڈ کی طرف مارک چپمین 34 کپتان ٹام لیتھم 20 اور جیمز نیشم 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ گرین شرٹس کے حارث رؤف نے حریف ٹیم کے 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1 1 وکٹ اپنے نام کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج 15 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں راولپنڈی کےلیے روانہ ہوجائیں گی۔اس قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان اور صائم ایوب نے 47. 47 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 22 اور عماد وسیم 16 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔کپتان بابر اعظم 9 محمد رضوان 8 شاداب خان 5تخار احمد صفر، شاہین آفریدی 1 اور حارث روف 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان نے 26 اکتوبر 2021 کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے مات دی تھی جبکہ 8 اکتوبر 2022 کوہونے والے میچ میں گرین شرٹس 6 وکٹ سے فاتح قرار پایا تھا۔11 اکتوبر 2022ء کو ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ 14 اکتوبر 2022ء کے میچ میں گرین شرٹس نے 5 وکٹ سے فتح سمیٹی تھی۔گزشتہ برس 9 نومبر کو ہونے والے میچ میں گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے فتح اپنے نام کی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *