بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 22.9°C
Friday, 23 October 2026 | پاکستان: 13 جمادی الاول 1448
پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید

پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید

Friday, 23 October, 2026

کیف: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے بیان میں ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ صدر پیوٹن امن کیلئے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہیں، وہ دوسرے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے اختلافات ذاتی نوعیت کے نہیں، روس پر پابندیاں اٹھانے سے پیوٹن مزید مضبوط ہوں گے، یوکرین مقبوضہ علاقوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں کو روسی سرزمین تسلیم نہیں کریں گے، موجودہ محاذوں پر جنگ بندی کے بعد مذاکرات ہوسکتے ہیں، اتحادی روس پر پابندیاں برقرار رکھیں اور یوکرین کو مؤثر میزائل فراہم کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *