بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 18 July 2026 | پاکستان: 4 صفر 1448
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ تعین، سیاسی جماعتوں کی فیصلے پر شدید تنقید، حکومت نااہل قرار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ تعین، سیاسی جماعتوں کی فیصلے پر شدید تنقید، حکومت نااہل قرار

Saturday, 18 July, 2026

اسلام آباد:حکومت کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ اعلان کے فیصلے پر سیاسی جماعتوں نے شدید تنقید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کچھ دیر قبل وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کل سے عالمی منڈی کے حساب سے یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ اب قیمتوں کے تعین کا اختیار حکومت نے اوگرا کے سپرد کردیا ہے۔
حکومتی اعلان پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مطلب کیا ہے؟ یہ حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار اور عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اتحادی حکومت قیمتوں میں اضافے کے بجائے پٹرول پر 120 روپے کے ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی، لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *