بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31°C
Thursday, 01 October 2026 | پاکستان: 20 ر بیع الثانی 1448
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے التواء کا اب سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ہرصورت کریں گے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے التواء کا اب سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ہرصورت کریں گے، بیرسٹر گوہر

Thursday, 1 October, 2026

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے لانگ مارچ کے التوء اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ خارج از امکان قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ کی راہداریوں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بھی غیر جمہوری اقدام صوبے کے حالات مزید خراب ہوں گے اور وفاقی حکومت اپنے لئے نئے بحران کو دعوت دیں گے۔

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیرآئینی اقدام پر تحریک انصاف بھرپور احتجاج کرے گی تاہم صوبائی اسمبلی توڑنے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ احتجاج کریں گے،پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پرامن ہوگا، خیبرپختونخوا میں غیرآئینی اقدام نہیں ہونا چاہیے، وفاق مضبوط ہونا چاہیے،خودمختار صوبہ بہت ضروری ہے، موجودہ صوبائی اسمبلی عمران خان کی اسمبلی اور ان کا مینڈیٹ ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *