بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.6°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے بغیر محنت کیے آگئے تھے: آصف زرداری کا مشورہ

Tuesday, 26 December, 2023

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن میں محنت کا مشورہ دے دیا۔ نوابشاہ میں آصف علی زرداری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور جانچ پڑتال کروائی۔ سابق صدر کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے، ان شاءاللہ حکومت ہم بنائیں گے۔آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے بغیر محنت کیے آگئے تھے، اب محنت کریں۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *