بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے ، شیخ رشید

Monday, 13 November, 2023

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے ، شیخ رشید نے کہا کہ چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیاہی نہیں انہوں نے کہاکہ مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے اللہ سے مدد کی امید ہے لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے جس دن الیکشن شیڈول آئیگا اس دن ہم سیاست کرینگے ۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک سیاست کس طرف جارہی ہے فیصلہ عوام کرنا ہے عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آئے اور 22 اکتوبر کو میں واپس آیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر چار کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی ، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کرونگا

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *