بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

چینی مہنگی، افغانستان کیلئے برآمدات میں بھی اضافہ

Monday, 10 February, 2025

ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔اکتوبر 2024 میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی، ملک میں حالیہ 10 ہفتوں میں چینی اوسطا 21 روپے 26 پیسے فی کلو منہگی ہوئی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں