بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

ڈی آئی خان حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

Tuesday, 6 February, 2024

دہشت گردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں نگران وزیراعلیٰ، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 30 دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا۔پولیس اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ساتھ 2 گھنٹے تک جوابی فائرنگ جاری رہی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ اتوار کی شب تھانے پر حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *