بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 20.2°C
Wednesday, 05 August 2026 | پاکستان: 22 صفر 1448

کراچی معاشی حب ہونے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا مرکز بھی ہے، کامران ٹیسوری

Thursday, 16 February, 2023

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق کراچی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہونے کیساتھ ساتھ کرکٹ کا مرکز بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ گورنر سندھ کی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں دلچسپی قابل تحسین ہے۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *