بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.8°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

کراچی میں شہباز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری درخواست بھی مسترد

Tuesday, 9 January, 2024

کراچی: الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس ارشد حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبیونل کے روبرو سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے نامزدگی منظور کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کے حسنین چوہان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہباز شریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا۔ شہباز شریف نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔ ریٹرننگ کا فیصلہ کالعدم دے کر شہباز شریف کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دیئے کہ درست معلومات کا تنازع الیکشن کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اگر کسی نے غلط معلومات دی ہیں تو الیکشن کے بعد بھی نااہل ہوسکتا ہے۔الیکشن ٹریبیونل نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *