بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.5°C
Thursday, 09 July 2026 | پاکستان: 24 محرم 1448

کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

Wednesday, 1 July, 2026

کراچی: اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فیصل عباسی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں کی شناخت فہد عباسی اور فہد جمالی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس حملہ آوروں تک پہنچنے کے لیے تماشائیوں کے بیانات ریکارڈ کر رہی تھی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اصل حقائق تفتیش کے بعد معلوم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی ہے، اور انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *