بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 20.4°C
Monday, 09 November 2026 | پاکستان: 30 جمادی الاول 1448

کراچی ٹارگٹ کلنگ میں سابق ایس ایچ او جاں بحق، اہلیہ زخمی

Monday, 9 November, 2026

کراچی – اتوار کو یہاں ایک مسلح شخص نے ایک سابق ایس ایچ او کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گلشن حدید میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن جاوید ابڑو موقع پر ہی جاں بحق اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

حکام نے بتایا کہ جاوید ابڑو اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ ایک مشتبہ شخص پیدل آیا، اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو سات گولیاں لگیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق مقتول کے بھائی محمد خان ابڑو کو بھی کچھ عرصہ قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف آزاد خان واقعے کی اطلاع ملتے ہی جناح اسپتال پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *