بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.8°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

کمشنر راولپنڈی کے معاملہ پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے ، اداروں پر اعتماد کریں ، مرتضیٰ سولنگی

Monday, 19 February, 2024

مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کیس میں اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے، الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے، قانونی کارروائی چل رہی ہے تو انتظار کرنا چاہیے۔آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہی وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *