کوئٹہ کے علاقے پنجگور کے علاقے خدا آباد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، مزدوری کے لیے آنے والے 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو پنجگور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کا قتل قابل مذمت ہے، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے مزدوروں پر حملہ کیا۔وزیراعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے قتل کا حساب لیا جائے گا۔
پاکستان
جرائم
کوئٹہ ، پنجگور میں گھر پر فائرنگ ،7 مزدور جاں بحق
- by Daily Pakistan
- ستمبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 308 Views
- 3 مہینے ago