بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

کوشش کر رہے ہیں اپنے اخراجات کم کریں،وفاقی وزیرخزانہ

Wednesday, 26 February, 2025

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے اخراجات کو کم کریں۔پشاور میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ایف بی آر میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈپارٹمنٹس اور اٹیچڈ ڈپارٹمنٹس کو بند کر رہے ہیں، حکومت کا کام پالیسی بنا کر اس کو جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے، ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، آئندہ بجٹ کے لیے تاجروں سے تجاویز لے رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسی کا اختیار ایف بی آر سے فنانس ڈویژن منتقل ہو چکا ہے، معاشی اقدامات کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام پہلے سے آ چکا ہے، ہم تمام صوبوں میں تمام شعبوں کو سپورٹ کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *