بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.6°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

کوشش ہے آئینی ترامیم پر سب کا اتفاق رائے ہوجائے ، بلاول

Monday, 16 September, 2024

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترامیم پر سب کی کوشش ہے کہ اتفاق رائے ہو جائے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترامیم پر مزید اتفاق رائے کی ضرورت ہے، مولانا نے بہت سی باتوں پر اتفاق کیا ہے، ان کی کوشش ہے کہ 18ویں ترمیم کی طرح اس ترمیم کو بھی متفقہ بنایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں ماحول بنایا ہے۔اسے سازگار بنانے کے لیے 2 روز قبل خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ 2006 سے ہم چارٹر آف ڈیموکریسی کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے ایک دن مزید انتظار کرنا پڑا تو کر لیں گے۔ ہم آئینی ترامیم پر اکثریت سے اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *