کوہاٹ – کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کوہاٹ ریجن میں مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے شام ساڑھے 6 بجے کے قریب MRS تھانے کی حدود میں بازید خیل روڈ پر منکارہ ہل کے قریب کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں کوہاٹ کا رہائشی عبدالحئی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے رہائشی عبدالرشید ولد نور محمد خان شامل ہیں جب کہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔
حکام نے انکشاف کیا کہ مقتول دہشت گرد عبدالحئی کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور بلتانگ بینک ڈکیتی کیس میں بھی مطلوب تھا۔ دوسرا مارا گیا دہشت گرد عبدالرشید بھی بلتانگ بینک ڈکیتی کے الزام میں مطلوب تھا۔
مزید برآں، پولیس نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق اتحاد المجاہدین پاکستان سے تھا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 3 سب مشین گنز اور 9 میگزینز بھی برآمد ہوئے جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں