بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 23 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کیس میں چار ملزمان گرفتار

Tuesday, 23 June, 2026

قصور- پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (فوٹا) لاہور اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قصور کے نجی ہسپتال میں لڑکی کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کے کیس میں ڈاکٹر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق مبینہ طور پر غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے مرکزی مجرم ڈاکٹر محمد راشد خان کو لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران تین دیگر مشتبہ افراد جن کی شناخت نوید، سید عمار اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

مشترکہ آپریشن کی قیادت ویجیلنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان احمد بھٹی اور پنجاب پولیس کے دیگر اہلکاروں نے کی۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے دوسرے ڈاکٹروں اور ایجنٹوں کے ساتھ مل کر ’’سکینہ‘‘ نامی لڑکی کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کی۔ تاہم، ٹرانسپلانٹ ناکام رہا. بعد ازاں قصور کے نجی اسپتال میں فیل گردہ نکالنے کا آپریشن جاری تھا۔

محکمہ صحت اور پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، آپریشن کے دوران علامہ اقبال ہسپتال قصور کو بھی سیل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ غیر قانونی نیٹ ورک میں ملوث دیگر ڈاکٹروں، ایجنٹوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل PHOTA کی ہدایت پر متاثرہ مریضہ سکینہ بی بی کو مزید علاج کے لیے سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *