بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں،چیئرمین تحریک انصاف

Monday, 2 January, 2023

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل(ر)باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا کہ آپ پلے بوائے ہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں،قمر جاوید باجوہ کمر پر چھرا ماررہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر)باجوہ نے حسین حقانی کو لابنگ کیلئے امریکا میں ہائر کیا،ڈونلڈ کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا حسین حقانی میرے خلاف کمپین اورجنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے حالانکہ امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے،کراچی میں ایم کیو ایم کو جمع اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے۔باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے تعلقات خراب ہوئے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *